ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا کھاریاں شہر کی وارڈ نمبر1 کا دورہ

Kharian

Kharian

کھاریاں : ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے گذشتہ روز کھاریاں شہر کی وارڈ نمبر1 کا دورہ کیا اس دورہ کی دعوت کونسلر حاجی جاوید ملک نے دی تھی۔ اس موقع پر ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے ریلوے لائن کے ساتھ سڑک کی تعمیراور علاقہ میں بوائز پرائمری سکول کی فوری تعمیر کا اعلان کیا۔

انہوں نے حاجی محمد اسلم خان کو ان کاموں کی سمری تیار کر کے میں اور ریلوے لائن کے ساتھ تعمیر کرنے والی تعمیر سڑک کے لئے وزیرریلوے کے نام پر درخواست بھی دیں تاکہ باقاعدہ منظوری کے بعد سڑک کی تعمیر کی جائے۔

ایم این اے چوہدری عابد رضا نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ کھاریاں شہر کی تمام وارڈوں کے تمام دیرینہ اور اجتماعی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اس موقع پر عبدالقیوم بھٹی، راجہ لال خاں، چوہدری اللہ یار چاڑ، عظیم بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔