مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 02/11/2015

Candidate Municipal Committee

Candidate Municipal Committee

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ن لیگی ایم این اے کی آبائی یونین کونسل سے مسلم لیگ ن کا امیدار تیسرے نمبر پر، ن لیگی ایم پی اے اپنی آبائی قصبہ مصطفی آباد کی میونسپل کمیٹی سے دوسرے نمبر پر رہے، چیئرمین رفیق گروپ کے سربراہ ارشد رفیق انصاری، سابقہ ناظم ملک خالد اقبال، سابقہ نائب ناظم چوہدری نور احمد بھی ہار گئے، تفصیلات کے مطابق ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کی آبائی یونین کونسل آبراہیم آباد سے ان کا قریبی عزیز پرویز اقبال تیسرے نمبر پر رہے،آبائی گائوں گرین کوٹ سے بھی پرویز اقبال کو شکست، جبکہ گرین کوٹ کی وارڈ نمبر6سے ن لیگی ایم این اے جزل کونسلر کی سیٹ پر کوئی بھی امیدوار میدان میں نہ اتار سکا جس کی وجہ سے آزاد امیدوار اعجاز احمد خاںبلا مقابلہ جزل کونسلر منتخب ہو گئے، ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی اپنی آبائی قصبہ مصطفی آباد کی میونسپل کمیٹی سے ہار گئے شیر کے نشان پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار 12میں سے صرف چار سیٹیں جیت سکے، ہارنے والوں میں چیئرمین رفیق انصاری گروپ کا سربراہ سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری، سابقہ ناظم ملک خالد اقبال، سابقہ نائب ناظم چوہدری نور احمد بھی شامل، تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے والے میاں گروپ کے 6امیدوار جبکہ دو آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے، مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں شیر کے نشان کو شکست کی وجہ ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف اور ن لیگی ایم پی اے ندیم سیٹھی کے درمیان پائی جانے والی سرد جنگ بنی، باہمی اختلافات کی وجہ سے دونوں مل کرامیدواروں کی کمپین نہ کر سکے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) تحریک انصاف کی بڑی کامیابی، میاں گروپ کی 8جبکہ چیئرمین رفیق انصاری گروپ چار سیٹوں تک محدود، چیئرمین رفیق انصاری گروپ میں ن لیگی ایم پی اے کے کزن ارشد رفیق انصاری، سابقہ ناظم ملک خالد اقبال، سابقہ نائب ناظم چوہدری نور احمدہار گئے، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کا چیئرمین و وائس چیئرمین میاں عبدالخالق گروپ کا ہو گا،میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کی 12وارڈز میں کامیاب ہونے والے امیدواران میں وارڈ نمبر 1سے راشد علی ٹیپو,وارڈ نمبر 2سے رانا محمدشہزاد,وارڈ نمبر 3سے منیر احمدذیلدار, وارڈ نمبر4سے ثناء اللہ کمبوہ،, وارڈ نمبر5سے حاجی محمد ارشد ناز،وارڈ نمبر6سے شفاقت علی عرف شاکر گجر،وارڈ نمبر7سے محمد شہباز، وارڈ نمبر8سے میاں عبدالخالق،وارڈ نمبر9سے محمد سلیم عرف ملک چھما، وارڈ نمبر10سے اختر علی بھٹہ،وارڈ نمبر11سے خالد محموداور وارڈ نمبر12سے شفقت علی باری کامیاب قرار پائے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد کی نواحی دیہات کی یونین کونسلوںچار آزاد، دو مسلم لیگ ن اور ایک تحریک انصاف کا امیدوار کامیاب، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی دیہات کی یونین کونسلوں میں یونین کونسل 3دفتوہ سے چیئرمین سید طیب حسین رضوی ، وائس چیئرمین چوہدری اشرف علی ،مسلم لیگ ن،یونین کونسل 4سرہالی کلاںسے چیئرمین اختر علی، وائس چیئرمین محمد اکرم،آزاد، یونین کونسل 5 چھٹیانوالہ سے چیئرمین خالد محمود، وائس چیئر مین ندیم احمد انصاری،مسلم لیگ ن،یونین کونسل 6ابراہیم آبادسے چیئرمین ایاز کاشف خاں، وائس چیئر مین محمد عالمگیرآزاد،،یونین کونسل 7لکھنیکے سے چیئرمین چوہدری محمد یوسف چھینہ، وائس چیئر مین چوہدری عمران دائود، آزاد،یونین کونسل 9کھاراسے چیئرمین چوہدری انور مقارب، وائس چیئر مین ملک سردارعلی، آزاد،یونین کونسل 10چڑیوان سے چیئرمین ندیم ہارون رشید خان، وائس چیئر مین محمدافضال ڈوگرتحریک انصاف غیر حتمی غیر سرکاری اعلان کے مطابق کامیابی قرار پائے گئے ہیں،۔۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126