سچل پولیس کی کارروائی ،5 ملزمان گرفتار

Operation

Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سچل اور سعود آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سائٹ اور شرافی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جابحق ایک زخمی ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق سچل کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان بھتہ خوری سمیت لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان میں شرجیل،نوید تنیو،دلشاد اور فیصل مو ٹا شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول بھی برآمد کر لئے گئےہیں۔