موبائل شاپ مالکان کی پانچویں روز ہڑتال جاری

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں ٹیلی نار موبائل سروس کی طرف سے موبائل شاپ ہولڈروں پر سیکورٹی کی مد میں ایڈوانس رقم مستقل بنیادوں پر جمع رکھنے کے فیصلے پر موبائل شاپ مالکان نے پانچویں روز ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

بھمبر موبا ئل یو نین کے صدر را جہ محمود فیض نے اخبا ر نوسیوں کیسا تھ ٹیلی نا ر مو با ئل فر نچا ئز کی طرف سے صا در کئے جا نیوا لے فیصلے پر ہڑ تا ل کر نے کے متعلق بتا یا کہ موبا ئل کے بزنس کر نیوا لوں کو صا رفین کو مو با ئل لو ڈ کیلئے فر نچا ئز نے ایڈوانس رقم مستقل بنیا دوں پر رکھنے کیلئے پا بند ی عا ئد کر سی جو موبا ئل سروس کے بزنس کرنیوا لوں کیساتھ ذیا دتی ہے کیو نکہ موبا ئل لو ڈ رکھنے کیلئے معمو لی منا فع کے عوض خا طر خواہ رقم ایڈوانس سیکو رٹی کی مد میں رکھنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ نا انصا فی ہے۔

اس طر ح ضلع بھمبر میں ہز اروں ٹیلی نا ر مو با ئیل سروس کے صا رفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے اندرون ملک اور بیرون ملک را بطہ نہ ہو نے سے مشکلا ت درپیش ہیں اور نیٹ سروس کی سہو لت سے استعفادہ صا رفین حا صل کر نے سے محرو م ہو گئے ہیں بیشتر صا رفین نے ٹیلی نار سم کے ذریعے مو با ئل سروس کیلئے لو ڈ کی سہو لت نہ ملنے پر دوسر ی کمپنی کی سم استعما ل کر نی شروع کر دی ہیں بھمبر مو با ئل یو نین کے صدر را جہ محمود فیض نے ٹیلی نا ر موبا ئل کمپنی کی طر ف سے ایڈوانس رقم جمع رکھنے کی کنڈیشن پر احتجا ج کر تے ہو ئے فیصلہ واپس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔۔