شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون ہم پر قرض ہے ہم مرتے دم تک اس کی لاج رکھیں گے۔ چوہدری محمد اعظم

Chaudhry Mohammad Azam

Chaudhry Mohammad Azam

پیرس (میاں عرفان صدیق) شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون ہم پر قرض ہے ہم مرتے دم تک اس کی لاج رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار محترم چوہدری محمد اعظم صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے میڈیا کے ساتھیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب شریف براران اور ان کے حواری عدالت کے کٹہرئے میں ہونگے ان شااللہ ہم عدلیہ سے امید کرتے ہیں کہ شریف برادران پانامہ کیس میں نااہل ہونگے اور اس کے بعد سانحہ ماڈل ٹاون کے کیس میں پھانسی کا پھندہ ان کا مقدر بنے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات کا عظم اور اظہار کیا کہ ہم شیخ الاالسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے کارکن ہے اگر شریف بردران یا ان کی لونڈی پنجاب پولیس نے ہمارے قائد کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم وہ انکھیں نکال دینگے۔

اس کی ساتھ ساتھ انہوں نے مزید کہاکہ ہم دیار غیر سے اپنے قائد کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں ہم اس کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لئے ان کال کی منتظر ہیں۔