شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج القرآن فرانس

Chaudhry Zaheer Abbas

Chaudhry Zaheer Abbas

پیرس (میاں عرفان صدیق) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ظلم کی اس داستاں کے تمام کردار جلد جیلوں میں ہونگے۔ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چودھری ظہیر عباس گجر نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ پہلے دن سے لیکر آج تک قصاص ہے قصاص سے کم کسی بھی چیز پر سمجھوتہ نہ کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔

حصول انصاف کے لیے آخری دم تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔15 جولائی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی اس جدوجہد کی کڑی ہے پانامہ کے چوروں کے تابوت میں آخری کیل ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر ہے فرانس میں تمام ہم خیال سیاسی و مذہبی تنظیموں سے رابطہ میں ہے جلد آل پارٹیز کانفرنس بلا کر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔