اعتدال پسندوں کو آگے بڑھ کر سوچ کی تبدیلی میں کردار ادا کرنا ہوگا :پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز رشید نے کہا ہے جو ادارے سیاسی بیان نہیں دے سکتے ان سے متعلق بحث نہیں چھیڑنی چاہیئے ، قومی سلامتی کے اداروں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیئے ، پیپلز پارٹی نے پانچ سال باتوں میں گزار دئیے ، اعتدال پسندوں کو آگے بڑھ کر سوچ کی تبدیلی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیا، کہتے ہیں تمام اداروں کو احترام کی نظر سے دیکھنا ہے، جو ادارے سیاسی بیان نہیں دے سکتے ان سے متعلق ایسی بحث نہیں چھیڑی جانی چاہیئے جو ان کے کام پر اثر انداز ہو۔ وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کے دور حکومت پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا اعتدال پسندوں کو آگے بڑھ کر سوچ کی تبدیلی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ امن کو قائم کرنے کےلیے ہماری مسلح افواج کام کر رہی ہیں ۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کارکردگی کی بنا پر ووٹ ملیں گے۔