ماڈرن جیم خانہ نے پاک فیلکن کو شکست دیکر شاندار فتح حاصل کرلی

Cricket

Cricket

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈرن جیم خانہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام شاہ فیصل ٹائون پنجاب گرائونڈ پر جاری پہلا آل کراچی انور خان میموریل فل کٹ رمضان کرکٹ لیگ 2015ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں میزبان کلب ماڈرن جیم خانہ نے مد مقابل پاک فیلکن اسپورٹس کر 19 رنز سے شکست دیدی

ماڈرن جیم خانہ کیجانب سے کپتان نور وہاب نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 رنز بنائے جبکہ محمدسلمان نے 35رنز اسکور کئے ،دانش نے 2 وکٹیں حاصل کیںشانداربلے بازی پر ماڈرن جیم خانہ کے کپتان نور وہاب کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ پاک فیلکن اسپورٹس نے مقررہ 20اوورز میں 188 رنز بنائے جبکہ اُن کے پانچ کھلاڑی آئوٹ ہوگئے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں طوبی اسپورٹس نے عظیم پورہ جیم خانہ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ۔عظیم پورہ جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 193 رنز بنائے

ان کے 8 کھلاڑی آئوٹ ہوئے افضل 81 رنزکیس ساتھ نمایان بلے باز رہے ،شاہ رخ نے 29 رنز بنائے ،زمان نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پولین کے راہ دکھائی طوبیٰ اسپورٹس نے مقررہ ہدف 16.5 اوورز میں 195 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر مکمل کرلیا۔

ظہورنے 66 ،ندیم نے 37 رنز بنائے ،شرجیل مین آف دی میچ رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔آفشل اسکورر حمزہ خان،ٹورنامنٹ سیکریٹری اختیار شاہ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔