مودی سرکار نے فیس بک اور یوٹیوب سے برہان وانی کی پوسٹس ہٹوا دیں

Burhan Wani

Burhan Wani

اسلام آباد (جیوڈیسک) بزدل بھارتی فوج آج بھی شہید برہان وانی سے خوفزدہ، والد کو بھی قبر پر جانے سے روک دیا، مودی سرکار نے فیس بک اور یوٹیوب سے وانی کی پوسٹس بھی ہٹوا دیں۔

بھارتی حکومت کے اثر و رسوخ اور فیس بک انتظامیہ کی دہری پالیسی کے مرہون منت فیس بک نے برہان وانی کی پوسٹس ہٹا دی ہیں جبکہ پاکستان میں بھی متعدد صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے ہیں۔

یہی نہیں، یوٹیوب سے بھی برہان وانی سے متعلق ویڈیوز بلاک ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔