مودی سرکار کا سیکورٹی فورسز کو انٹرنیشنل بارڈر پر تعینات کرنے پر غور

Security Forces

Security Forces

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار بھارتی سیکورٹی فورسز کو ایل او سی سے ہٹا کر انٹرنیشنل بارڈر پر تعینات کرنے کے ایک منصوبے پر غور کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام پٹھان کوٹ حملے کے بعد اٹھایا جا رہا ہے۔ بھارتی سیکورٹی فورسز کو جموں ریجن اور بھارتی پنجاب کی سرحد پر تعینات کیا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ تجویز نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی اجیت دووال نے دی ہے جس کے تحت بھارتی سیکورٹی فورسز کے تمام 12 بٹالینز کو ایل او سی سے ہٹا کر انٹرنیشنل بارڈر پر تعینات کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع اور کابینہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد وزارت داخلہ حتمی فیصلہ کرے گی۔ دوسری طرف بی ایس ایف کے کئی سنئیر افسران اس تجویز کی مخالفت کر رہے ہیں۔