کراچی کی خبریں 18/8/2016

Karachi News

Karachi News

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم کی یوم بھارت کی تقریر اورا س سے قبل کے بیانات نے جہاں پاکستان کیخلاف ان کی جارحانہ عزائم کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے وہیں اقوام عالم کو بھی پتا چل گیا ہے کہ مودی پاکستان دشمنی میں اس حد تک آگے جاچکے ہیں کہ ان کی وجہ سے علاقائی و عالمی سلامتی کو خطرات لاحق ہورہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بھارتی سیاست دان‘ دانشور‘ عدلیہ کے ارکان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے نمائندگان مودی کی مخالفت و مذمت کررہے ہیں بلکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی قیادتوں نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی ان سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے کر بھارت پر یہ مظالم بند کرنے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنے کیلئے دباﺅ ڈالنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ کشمیری حریت پسندوں نے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں پاکستانی جھنڈا لہراکر ثابت کردیا ہے تحریک آزادی کشمیر اپنے منطقی انجام تک پہنچنے ہی والی ہے ۔ اس صورتحال میں عالمی قیادتوںاور بالخصوص پاکستان کیلئے آئندہ ماہ یو این جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر مسئلہ کشمیر کے یواین قراردادوں کے مطابق حل کیلئے مودی سرکار کو مجبور کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور توقع یہی ہے کہ مودی کے پیدا کردہ حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے عالمی قیادتیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار بہرصورت ادا کرینگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی آبی دہشتگردی یقینا پاکستان کے مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ہے جسے روکنے کے ہر فورم پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے اور اگر عابد شیر علی اس معاملے کو عالمی بنک لیجانے کا عندیہ دے رہے ہیں تو ہم اس میں تاخیر سے گریز کی اپیل کرتے ہیں ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے بھارتی آبی دہشتگردی کا معاملہ عالمی بنک اور انڈس کمیشن میں اٹھانے کی تائید اور اس سلسلے میں مکمل تیار ی و اسٹڈی کی ضرورت و اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ اور رئیل ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کے منصوبوں کو عالمی ثالثی عدالت میں اٹھانے سے پہلے اس کی بھرپور سٹڈی کی جائے اور مکمل تیاری کے ساتھ یہ کیس لڑا جائے تاکہ بھارت کو پاکستان کے حصہ میں آنے والے دریاﺅں پر ڈیم بنانے سے روکا اور یہ کیس جیتا جا سکے کیونکہ اس سے قبل مکمل تیاری کے بنا ¿ اس مسئلے کو عالمی عدالت میں اٹھاکر پاکستان کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے اسلئے اس بار یقینی کامیابی کیلئے مکمل ذمہ داری سے مکمل تیاری کے بعد ہی یہ کیس متعلقہ عالمی فورم پر اٹھایا جائے کیونکہ یہ پاکستان کی زرعی معیشت کی بقا کا سوال ہے !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسعود خان کو آزاد کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا کہ نو منتخب صدر آزاد کشمیر مسعود خان چونکہ وزارت خارجہ کے ساتھ منسلک رہے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کشمیر کاز پر کام کر چکے ہیںاسلئے ان کے صدر آزاد کشمیر بننے سے توقع ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے نہ صرف آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ کشیدگی ختم کرکے تعلقات بہتر بنائیں گے بلکہ آزاد کشمیر میں یکجہتی و یگانگت کی فضا پیدا کرکے آزاد کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کیلئے ایک مثال بنانا ہوگااور آزاد کشمیر کی تمام قوتوں کو تحریک آزادی کشمیر کی حمایت اور کشمیر میں بھارتی مظالم کی عالمی لابنگ کے یک نکاتی ایجنڈے پر یکجا و متحد کرنا ہوگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی اور پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی نے وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں دہشت گردوں کی اندرون، بیرون ملک سے فنڈنگ روکنے اور ان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے ضروری قانون سازی ‘ قومی ایکشن پلان کی نگرانی کیلئے ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کے سپرد کرنے‘ دہشت گردی کیخلاف سرحدوں کے بہتر انتظام اور اندرونی سلامتی کیلئے تمام سول، عسکری، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی معاونت کے حامل 29 نئے ونگز بنانے کے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ایک عرصے سے دگر گوں ہے اور غیر ملکی ایجنسیوں اور دہشتگردوں کی کارروائیوں کا سلسلہ جس طرح باعث تشویش بنا ہوا ہے۔ اس کے پیش نظر داخلی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کے حوالے سے جن اہم فیصلوں کا اعلان سامنے آیا ہے ان پر بہت پہلے ذمہ داران کا اتفاق رائے ہو جانا چاہیے تھا۔ اب بھی وقت ہے کہ ان فیصلوں پر کمال یکسوئی، مکمل غیر جانب داری اور موثر و مربوط حکمت عملی اور جدید میکنزم کے تحت عمل درآمد یقینی بنایا جائے تو امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بڑی حد تک سنبھالا دیا جاسکتا ہے۔

Karachi News

Karachi News

Karachi News

Karachi News

Karachi News

Karachi News