مودی نے سیلفی ڈپلومیسی بھی شروع کر دی چینی ہم منصب کے ساتھ تصویر ہر جگہ مقبول

Narendar Modi

Narendar Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سیلفی ڈپلومیسی بھی شروع ہو گئی ہے چینی ہم منصب کے ساتھ ان کی سیلفی سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی۔

ویسے تو سیلفی لینا ایک عام سے بات ہو گئی ہے لیکن جب سیلفی لینے والے خاص ہوں تو خاص سیلفی بھی بن ہی جاتی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی سیلفی لینے کا شوق پڑ گیاہے، وہ چین کے دورے پر گئے تو چینی قیادت کے ساتھ خوب ملاقاتیں اور مذاکرات ہوئے، اس سے بھی دل نہ بھرا تو چینی وزیراعظم کے ساتھ مودی کی سیلفی چینی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری کر دی گئی۔

آبادی اور طاقت کے لحاظ سے 2 بڑے ممالک کے بڑوں کی اس سیلفی کو دنیا کی سب سے طاقتور سیلفی کہا جا رہاہے۔