مودی کی ٹویٹر پر اشرف غنی کو سالگرہ کی مبارکباد شکریہ 19 مئی کو ہے: افغان صدر نے تصیح کر دی

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

نئی دہلی (جیوڈیسک) مودی نے بارہ بجتے ہی افغان صدر اشرف غنی کو سالگرہ کی مبارکباد دے ڈالی۔

مودی کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ’ہیپی برتھ ڈے اشرف غنی، آپ کی لمبی عمر، بہترین صحت اور آنے والے زندگی کے خوش وخرم سفر کے لیے دعا گو۔‘ یہ تو بھلا ہو اشرف غنی کا جنھوں نے شکریہ کے ساتھ تصحیح کی کہ ان کی سالگرہ تو 19 مئی کو ہوتی ہے۔

انھوں نے جواباً ٹویٹ کی ’گو کہ میری سالگرہ 19 مئی کو ہوتی لیکن میں پھر بھی آپ کے ان مہربان الفاظ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔