مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

ModI Visit Kashmir

ModI Visit Kashmir

سری نگر (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 7 نومبر کو دورے سے قبل مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل دیا گیا جبکہ بھارتی پولیس نے سری نگر میں حریت رہنماؤں اور کار کنوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن کے دوران آسیہ اندرابی، شبیراحمد ڈار اور مولوی بشیراحمد سمیت حریت رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔

پریس کالونی میں حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرنیوالی خاتون رہنما فریدہ بہن جی کوبھی خواتین کارکنوں سمیت حراست میں لے کر رام باغ پولیس اسٹیشن میں نظر بند کردیا گیا۔ آسیہ اندرابی اور میر شاہد سلیم نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورے سے قبل پوری وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنا بھارتی حکومت کی شکست ہے۔

زرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ ملین مارچ پرامن ہوگا بھارت ہماری سڑکوں پرسونا بھی بچھا دے تب بھی اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے،مودی کا دورہ جموں کشمیر کو مزید تاریک بنانے کا باعث ہوگا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر سے متعلق سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر طویل عرصہ سے عملدرآمد میں تاخیر قانون اور اخلاقیات کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔