مودی کے دورہ برطانیہ کی مخالفت عروج پر پہنچ گئی

Modi Visit United Kingdom

Modi Visit United Kingdom

لندن (جیوڈیسک) بھارتی شہر گجرات اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑنے والے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کیلئے دورہ برطانیہ خفت کا باعث بن رہا ہے۔

مودی کی آمد سے پہلے ہی برطانیہ کے کئی شہروں میں مودی مخالف مظاہروں اور ریلیوں کااعلان کیا جا چکا ہے۔

نہ صرف پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی بلکہ بھارتی سکھ بھی مودی کی مخالفت میں پیش پیش ہیں۔ برطانیہ پہنچنے پر مودی کو ٹین ڈواننگ سٹریٹ اور ویملبے اسٹڈیم میں کشمیریوں کے بھرپور احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مودی مخالف لہر برطانوی پارلیمنٹ میں بھی پہنچ چکی ہے جہاں لارڈ نذیرسمیت چالیس سے زائد ارکان اسمبلی مودی کے خلاف وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو خط لکھیں گے۔

مودی کے خلاف جذبات کا تازہ اظہار برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر بینز لگ کر کیا گیا۔ بینر پر “ہم مودی کا خیرمقدم نہیں کرتے” کا نعرہ درج تھا جبکہ ہٹلرکا نسل پرستانہ نشان سوا ستیکا بھی مودی کی تصویر پر پرنٹ تھا۔

برطانیہ میں ہندو اور مسلمان کمیونٹی دہائیوں سے امن و رواداری سے رہ رہے ہیں لیکن مودی کے دورہ برطانیہ نے کمیونٹیز میں تقسیم پیدا کر دی ہے۔