مودی کے دورہ پاکستان پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے : خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سندھ کے معاملے پر وزیر اعظم کی خاموشی کا شکوہ کر دیا، کہتے ہیں سندھ کو اختیارات دینے کے بجائے چھینے جا رہے ہیں، معاملہ حل نہ ہوا تو وفاق کے لیے بھی مسئلہ پیدا ہوگا، بھارتی وزیر اعظم کے دورے اور ملاقات کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، رینجرز کے اختیارت پر وفاق اور سندھ میں کشیدگی ختم نہ ہوسکی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا سندھ پر طاقت کی یلغار کرنا وفاقی حکومت کے لیے اچھا نہیں۔ وزیر اعظم نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ خورشید نے نریندر مودی کے دورہ لاہور کو خوش آئند قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ شیڈولڈ ملاقات ہوتی تو بہت سے معاملات پر بات چیت ہو سکتی تھی ۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم 28 دسمبر کو کراچی جا رہے ہیں ۔ سندھ کے مسائل حل نہ ہوئے تو وفاق کے لیے بھی مسئلہ پیدا ہو گا۔