موغا دیشو میں کرمنل انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کی عمارت پر حملہ، 15 افراد ہلاک

Mogadishu Attacked

Mogadishu Attacked

صومالیہ (جیوڈیسک) موغا دیشو میں کرمنل انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کی عمارت پر بیک وقت بم اور مسلح حملے کے نتیجے میں سات حملہ آوروں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کرمنل انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کی عمارت پر بیک وقت بم اور مسلح حملے کے نتیجے میں سات حملہ آوروں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خود کش حملہ آوروں نے بموں سے لدی ہوئی گاڑی کو کرمنل انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کی عمارت سے ٹکرا دیا۔

اس کے بعد حملہ آوروں نے سلامتی کے اہلکاروں پر فائرنگ جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حفاظتی قوتوں نے سات حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری الشباب دہشت گرد تنظیم نے مول لی ہے۔