تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری و دیگر کا اظہار خیال

Mohammad Afzal Qadri - Khadim Hussain Rizvi

Mohammad Afzal Qadri – Khadim Hussain Rizvi

گجرات: قانون ختم نبوت ۖبحال کروانا اعزاز ہے، مجرم تبدیلی کرنے والے ہیں۔ قوم ختم نبوت کے مجرموں اور شہدائے فیض آباد کے قاتلوں کیخلاف رپورٹ اور سزا کی منتظر ہے۔ فیض آباد معاہدے پر عمل درآمد نہ کرکے ملکی حالات خراب کرنے کی خطرناک سازش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری اور تحریک لبیک یارسول اللہ کے دیگر قائدین نے کیا ہے۔

انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ اپنا عظیم اور پاکیزہ مشن جاری رکھے گی اور د ین اسلام اور وطن عزیز کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ گرفتاریاں مشن سے نہیں ہٹا سکتیں، تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالتۖ کیلئے جانیں قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مدارس خانقاہوں اور علماء ومشائخ کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر معاہدہ فیض آباد کی پاسداری نہ کی گئی تو راست اقدام اٹھایا جائیگا جس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

الیاس زکی، شعبہ نشر واشاعت تحریک لبیک یارسول اللہ