محمد علی جناح کی 67ویں برسی پر قائم علی شاہ، عشرت العباد کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی

Mazar e Quaid

Mazar e Quaid

کراچی (جیوڈیسک) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 67ویں برسی کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیِٰ سید قائم علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی 67 ویں برسی کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلِیِٰ سید قائم علی شاہ اور دیگر حکام نے مزار قائد پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور بعد میں میڈیا سے بات چیت کے بغیر چلے گئے۔