قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنا کر احسان عظیم کیا : حاجی قیصر امین بٹ

Haji Qaiser Amin Butt

Haji Qaiser Amin Butt

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبرصوبائی اسمبلی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی بنیاد رکھ کر ہم پر احسان عظیم کیا ہے بانی پاکستان کی عظیم اور قائدانہ خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی قیصر امین بٹ القادری نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش پر لیگی کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حاجی قیصر امین بٹ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے عین ویژن پر کاربند ہیں اور پاکستان کو ایک عظیم مملکت خداداد بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں پوری قوم میاں محمد نواز شریف کے ان محب وطن اقدامات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے، تقریب کے دوران بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کے حوالے خصوصی طورپر کیک بھی کاٹا گیااس موقع پر لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔