محمد علی شاہ کی صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اورنگیزب سلطان

Mohammad Ali Shah

Mohammad Ali Shah

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم میں AO فی کرکٹ کوچنگ کیمپ کے دورے پر سفیر امن پاکستان ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے ڈاکٹر محمد علی شاہ کی کھیلوں کے حوالے سے بے مثال خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسماء علی شاہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے مشعل راہ ہیں اسماء علی شاہ نے ڈاکٹر محمد علی شاہ کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جو بیڑا اُٹھا یا ہے وہ لائق تحسین ہے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ڈاکٹر عمران علی شاہ کو ڈاکٹر محمد علی شاہ کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کا نام پوری دنیا کے کھیلوں کے میدانوں میں روشن کرنا ہو گا۔

کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور قابل اور با صلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ڈاکٹر محمد علی شاہ اپنے لئے عبادت کا درجہ دیتے تھے ارنگزیب سلطان نے کہاکہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطاء فرمائے اس موقع پر اے او کرکٹ کوچنگ کیمپ آمد پر ڈکٹر فیصل ایوب اور سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔