محمد عامر دورہ انگلینڈ کیلئے پوری طرح تیار ہیں: انتخاب عالم

Intikhab Alam

Intikhab Alam

ہیمپشائر (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ محمد عامر دورہ انگلینڈ کیلئے تیار ہیں، وہ اپنے آپ کو اچھی طرح سنبھال لیں گے۔

انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ ٹیم انگلینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس کیلئے پرامید ہے۔ ہیمپشائر میں قومی ٹیم کا کیمپ کنڈیشنز کو سمجھنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

ان کا کہنا تھا عامر اور وہاب کے علاوہ قومی بولرز نا تجربہ کار ہیں لیکن انگلینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مکی آرتھر جیسے کوچ کا انتخاب قومی ٹیم کیلئے خوش قسمتی کی علامت ہے، ٹیم منیجر بہت جلدی کھلاڑیوں کیساتھ گھل مل گئے ہیں۔ ان کی کوچنگ سے ٹیم پر اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔