محمد عامر گھٹنے پر گیند لگنے سے زخمی

Mohammad Amir

Mohammad Amir

راولپنڈی (جیوڈیسک) نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز محمد عامر آل راؤنڈر عامر یامین کا زوردار شاٹ گھٹنے پر لگنے سے زخمی ہو گئے۔

فاسٹ باؤلر درد سے کراہتے ہوئے پچ پر گر گئے جنہیں طبی امداد کے لئے میدان سے باہر لے جایا گیا۔ محمد عامر سری لنکا کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے دوران بھی پنڈلی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔