محمد عملیش ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل مقرر

FIA Director

FIA Director

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے محمد عملیش کو ایف آئی اے ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیاہے ۔ وزارت داخلہ نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔

وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزارت داخلہ کی سمری پر محمد عملیش کو ڈی جی ایف آئی اے مقرر کیاہے ۔

محمد عملیش پولیس گروپ کے گریڈ 21 کے افسر ہیں اورنیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ محمد عملیش جون 2014ء سے اکتوبر 2015ء تک آئی جی پولیس بلوچستان تعینات رہے۔ پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور انوسٹی گیشن کام کیا۔ 13-2012 ءمیں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر تعینات رہے ۔ مارچ 2013ءمیں بطور سی سی پی او لاہور کام کیا ۔

فروری 2013 ءآر پی او سرگودھا سمیت کئی اہم عہدوں پر تعینات رہے۔ محمد عملیش 11-2010 ءمیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اور10-2009 ءمیں ایس ایس پی موٹر وے اور نیشنل ہائی وے بھی رہ چکے ہیں ۔ محمد عملیش اس سے قبل 99-1997 ءمیں ایف آئی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔