محمد انصر فاروقی کو ایم بی بی ایس کی تکمیل پر ڈاکٹر کی سند اور میڈل سے نوازا گیا

Dr Ansar

Dr Ansar

نظام آباد : ممتاز ماہر حجامہ حکیم و ڈاکٹر محمد احسن فاروقی اسوسیٹ پروفیسر شعبہ معالجات نظامیہ کالج کے فرزند محمد انصر فاروقی کو ایم بی بی ایس کی تکمیل پر ڈاکٹر کی سند اور میڈل عطا کیا گیا۔

ایم این آر کالج سنگاریڈی میں منعقدہ جلسہ تقسیم اسنادات میں رکن پالیمنٹ چنتا پربھاکر’کالج چیرمین ایم این راجو اور دیگر ڈاکٹرس کی موجودگی میں ڈاکٹر محمد انصر فاروقی کو خدمت خلق اور پیشہ سے انصاف کا حلف دلایا گیا اور میڈل و سند دی گئی۔

ڈاکٹر محمد انصر فاروقی جناب محمد ایوب فاروقی صابر ریٹائرڈ ایمپلائمنٹ آفیسر و محمد اظہر فاروقی کے نبیرہ اور ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج کے بھتیجے ہوتے ہیں۔

فاروقی خاندان کے پہلے ایم بی بی ایس ہونے کی خوشی میں ڈاکٹر محمد انصر فاروقی کو افراد خاندان ‘عزیز و اقارب دوست احباب نے مبارک باد پیش کی اور طب کے شعبے میں خدمات انجام دہی کے لئے دعا دی۔اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔