ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کی تصنیف کو اردو اکیڈیمی کا ادبی ایوارڈ

Aslam Faroqui

Aslam Faroqui

نظام آباد (نمائندہ خصوصی) اردو کے ابھرتے ادیب ‘محقق و نقاد ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدرشعبہ اردو گری راج گورنمنٹ کالج نظام آباد کی تحقیقی و تنقیدی تصنیف” عزیز احمد کی ناول نگاری کا تنقیدی مطالعہ ” کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے سال 2015 ء کی بہترین تحقیقی و تنقیدی کتابوں کے زمرے میں انعام دوم کا ادبی ایوراڈ دیا ہے۔ ایوارڈ توصیف نامہ اور رقمی انعام پر مشتمل ہے۔

ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے اپنی تصنیف میں جامعہ عثمانیہ سے وابستہ نامور انگریزی استاد اور اردو کے مشہور ناول نگار عزیز احمد کے ناولوں ہوس’مرمر اور خون’گریز’ایسی بلندی ایسی پستی’آگ’شبنم اور دیگر ناولوں کا تنقیدی مطالعہ پیش کیا ہے۔

اس کتاب کو ہندوستان اور پاکستان کے بشمول دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی اور دہلی سے کتاب کی اشاعت عمل میں آئی۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کی دیگر تصانیف قوس قزح اور سائنس نامہ مضامین کے مجموعوں پر بھی اردو اکیڈیمی نے انعام دیا تھا۔ حال ہی میں بزم علم و ادب نے انہیں علمبردار اردو ایوارڈ’اردو اکیڈیمی اور کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن نے بیسٹ لیکچرر ایوارڈ بھی دیا ہے۔

اس سال ان کی نئی کتاب ” برطانیہ میں اردو اور حبیب حیدرآبادی” زیور طباعت سے آراستہ ہورہی ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کے ادبی و معلوماتی مضامین ہندوستان کے اخبارات و رسائل میں شائع ہورہے ہیں۔

اردو کو ٹیکنالوجی سے جوڑنے اور سوشیل میڈیا پر اردو رسم الخط کو فروغ دینے کے لیے وہ کام کر رہے ہیں۔ ادبی ایوارڈ ملنے پر اردو حلقوں’دوست احباب’اساتذہ اور شاگردوں نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

Azeez Ahmed ki Novelnigari Tanquidi Mutalea

Azeez Ahmed ki Novelnigari Tanquidi Mutalea

Award

Award