محمد بن سلمان کی میرکل سے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

Mohammad bin Salman and  Angela Merkel Met

Mohammad bin Salman and Angela Merkel Met

ہانگ زو (جیوڈیسک) سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے شہر ہانگ زو میں جرمن چانسلر انجلا میرکل سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جی- 20 گروپ کے سربراہ اجلاس کے ضمن میں ہوئی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال کی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سے قبل چین میں جی-20 سربراہ اجلاس کے ضمن میں اتوار کے روز روسی صدر ولادیمر پوتین ، برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے اور انڈونیشی صدر جوکو ویدودو سے ملاقاتیں کی تھیں۔