محمد حفیظ کا سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو خراج تحسین

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ نے ٹیم کے ساتھ جتنی محنت کی اس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سابق ہیڈ کوچ وقاریونس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے اور جتنی محنت ٹیم کے ساتھ آپ نے کی اس پر میں تہہ دل سے آپ کا شکر گزار ہوں۔

محمد حفیظ نے سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی کےلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

محمد حفیظ کے پیغام کے بعد سابق ہیڈ کوچ نے بھی محمد حفیظ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ والد ہمیشہ اپنے بچوں کےلئے بہتر ہی سوچتا ہے ،میری غلطیوں کو نظرانداز کرنا اور اچھی باتوں اور مشوروں کو ہمیشہ یاد رکھنا۔