محمد حفیظ اور وہاب ریاض زخمی، نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

Mohammad Hafeez and Wahab Riaz

Mohammad Hafeez and Wahab Riaz

موہالی (جیوڈیسک) پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل ہی مشکلات نے آ گھیرا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے اہم بلے باز محمد حفیظ اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔ پریکٹس سیشن کے دوران وہاب ریاض کی گردن پر گیند لگی جس سے وہ زخمی ہوئے۔

وہاب ریاض کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹیم پاکستان ٹیم کے مینجر انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ پریکٹس سیشن کے دوران پنڈلی میں چوٹ کی وجہ سے زخمی ہو گئے ہیں۔