جام محمد حنیف میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ مزمل کلب پنو عاقل نے جیت لیا

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رحیم یار خان شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جام محمد حنیف میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ رحیم یار خان میں منعقد ہوا ٹورنامنٹ سیکریٹری جام عرفان کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل مزمل شوٹنگ بال کلب پنوعاقل اور جام شوٹنگ بال کلب رحیم یار خان کے مابین کھیلا گیا۔

بیسٹ آف تھری پر مشتمل فائنل مزمل کلب نے جام کلب کو 2-1 سے شکست دے کر جیت لیامیچ کا اسکور 16-10 ، 8-16 اور16-13 رہا دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا فاتح ٹیم کی جانب سے شاکر بلو، نجیب میمن اور کریم نے نہایت عمدہ کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ جام کلب کے عرفان اور منور نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیامزمل کلب کے شاکر بلو کو ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

فائنل کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور ڈاکٹر جمال عبدالناصر اور یو سی ناظم جام عبدالجمیل نے انعامات تقسیم کیے ونر ٹرافی مزمل کلب کے کپتان اور رنر ٹرافی جام کلب کے کپتان کو دی۔