سوار محمد حسین شہید کے یوم شہادت پر جی کیو ایم کی تقریب جانثاران وطن سے گجراتی سرکار کا خطاب

Sawar Muhammad Hussain

Sawar Muhammad Hussain

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے تحفظ و سلامتی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے کی قربانی ایثار کی روایت کی تجدید کیلئے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں ارض وطن کی کی حفاظت و استحکام کیلئے رتبہ شہادت پر فائز ہونے والی سوار محمد حسین شہید کے یوم شہادت پر گجراتی قومی موومنٹ کی جانب سے ان کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ تقریب سے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے ساتھ پاکستان کے تحفظ و استحکام اور ترقی ‘ خوشحالی و سربلند ی کیلئے دعا کے بعد شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے جی کیو ایم کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ افواج پاکستان کی شجاعت ‘ جرا ¿ت ‘ دیانت ‘ پیشہ ورانہ صلاحیت اور ایثارو قربانی ثابت شدہ ہے۔

مگر پھر بھی نجانے کیوں سیاستدان ہمیشہ فوج سے خوفزدہ اور اس پر عدم اعتماد کا شکار دکھائی دیتے ہیں حالانکہ ملک میں جب بھی آمریت آئی سیاستدانوں کے باہمی خلفشار ‘ انتشار اور حکمرانوں ضرررساں حکمت عملی کے باعث ملک و قوم کے تحفظ کو لاحق خطرات اس کی وجوہات رہے اور آج بھی کرپشن و دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے فوج و رینجرز کو مکمل اختیارات سے اجتناب پھر ایسے محرکات کی افزائش کا باعث بن رہا ہے۔