محمد فیصل اقبال کی پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے کامیاب ہونے والے امیدوار کو مبارک باد

Faisal Iqbal With Umar Farooq

Faisal Iqbal With Umar Farooq

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان آواز خلق پارٹی کے چئیرمین محمد فیصل اقبال کی پی پی سات کے ضمنی الیکشن میںمسلم لیگ ن کے کامیاب ہونے والے امیدوار کو مبارک باد، فیصل اقبال سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ ریلی کی صورت میں کوہستان ہاوس ٹیکسلا پہنچے، فیصل اقبال کی آمد پر فضا دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، اور ایک دوسرے پر ویلوں کا سلسلہ بھی جاری رہا،زیلدار سید ظہیر االحسن ، ملک عمر فاروق و دیگر لیگی کارکنان نے فیصل اقبال کا پر تپاک استقبال کیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیصل اقبال نے کہا کہ عوامی مسائل کے لئے وہ مسلم لیگ کا بھرپور ساتھ دیں گے، امید کرتے ہیں کہ عوام نے جو منڈیٹ ملک عمر فارو ق کو دیا وہ اسے خوب نبھائیں گے،مسلم لیگ ن کے کامیاب ہونے والے امیدوار ملک عمر فاروق کا کہان تھا کہ وہ عوام کی توقعات سے بڑھ کر کام کریں گے علاقہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا ااگاز ہوگا انھوں نے کہا کہ ٹیکسلا کے عوام نے ان پر جو اعتماد کیا اس سے بڑھ کر چونترہ والوں نے لازوال اعتماد کا اظہار کیا۔

انھوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا،فیصل اقبال کی ریلی میں راجہ قیصر پرویز ، چوہدری وراثت علی، راجہ ملازم ، ملک اقدس حنیف، راج ولی خان، طارق آف پنڈ بہوٹی، نذیر راجپوت،سفیر خان آف چونترہ،چاچا خان بہادر آف سکھو، ملک سعید ملک وحیدکے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ، فیصل اقبال نے ملک عمر فاروق کو شاندار کامیابی پر انھیں مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار پہنائیں۔۔