محمد عرفان بھی ویرات کوہلی کے مداح نکلے

Mohammad Irfan

Mohammad Irfan

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں پاکستانی سپیڈ سٹارز شعیب اختر اور محمد عرفان کی تعریف کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے شعیب اختر کا کبھی سامنا نہیں ہوا، وہ بہت خطرناک باؤلر تھے۔ محمد عرفان کے بارے میں کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں محمد عرفان سے بھی ڈر لگتا ہے، ان کے لمبے قد کی وجہ سے سٹول پر چڑھ کر پریکٹس کی۔

بھارتی کپتان کے اس بیان پر محمد عرفان کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد عرفان کا کہنا تھا کہ کوہلی بڑے دل کے مالک ہیں۔

ان کیلئے ڈھیروں دعائیں، میں چاہتا ہوں کہ ہم کرکٹ کے میدانوں پر ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ کرکٹ کھیلیں۔ ان کی اس بات کے جواب میں ویرات کوہلی نے بھی انکا شکریہ ادا کیا۔