محمد عرب صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی رسالت کا منکر کافر ہے

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) محمد عرب صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی رسالت کا منکر کافر ہے حضور صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی محبت کے بغیر ہمارے ایمان مکمل نہیں ہو سکتے۔ اس دنیا میں صرف حضور صلی اللہ علیہ آلہ وسلم ہی ریشم کا لباس پہن کر آئے۔ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکنا ہے۔

ایمان ، نیکی اور اعمال صالح ہی ساتھ جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ طارق پہاڑ کے والد کی مغفرت فرمائے۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز معروف صحافی و صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، صحافی زاہد محمود عارفی ، خالد محمود اور احمد رشید کے والد رشید احمد مرحوم کی قرآن خوانی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو ماننے والے تو بہت آئے لیکن قرآن اور حضور کو نہیں مانتے تھے۔ محمد وربی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی رسالت کا منکر ہرگز مسلمان نہیں ہو سکتا۔ حضور صلی اللہ علیہ آلہ وسلم ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔ اس دنیا میں تمام لوگ بے لباس آئے لیکن حضور پاکۖ کی ذات اقدس ریشم کے لباس میں آئی۔

اس موقع پر ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سید محمد غوث گیلانی پیر آف چھتر شریف ، سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ ، سابق وفاقی وزیر سردار بہادر احمد خان سیہڑ ، صدر انجمن تاجران لیہ واحد بخش باروی ، سیٹھ محمد اسلم ، شیخ محمد اشرف چشتی ، صدر انجمن تاجران فتح پور چوہدری عمران نذیر ، ایم ایس ڈاکٹر خالد نعیم ، ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی ، سابق ایم پی ملک عبدالشکور سواگ ، عبدالوحید خان نیازی ، چوہدری اطہر مقبول ، حاجی مختیار ، ڈاکٹر احسان الٰہی ، سید ممتاز شاہ ، ضیاء الحسن گجر ایڈووکیٹ ، چوہدری مشتاق احمد ، چوہدری ذوالفقار علی گجر ، جاوید اصغر ، مہر احسان اللہ کلاسرہ ، مخدوم قمر الزمان قریشی ، مخدوم انتظار حسین قریشی ، مخدوم غلام شبیر شاہ ، سید غلام مصطفی شاہ ، صحافیوں عبدالحکیم شوق ، ملک مقبول الٰہی ، میاں سرور ، جمیل ڈونا ، عبدالرحمن فریدی ، ملک اقبال جگ ، شاہد چوہدری سمیت سنیکڑوں وکلاء صحافیوں ، ڈاکٹروں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News