محمد مرسی کی سزائے موت مصراورجمہوریت کے لیے برا شگن ہے،عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ معزول مصری صدر محمد مرسی کی سزائے موت مصر اور جمہوریت کے لیے براشگن ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کردہ بیان میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ مصر میں سابق صدر مرسی کی سزائے موت کا فیصلہ نہ صرف مصر کے لیے بلکہ اس کی جمہوریت کے لیے بھی برا شگن ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام منتخب جمہوری وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی سزائے موت کے اثرات اب تک بھگت رہی ہے اگرمعزول مصری صدر کو پھانسی دی گئی تو انہیں بھی بھیانگ مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح ر ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی سمیت درجنوں افراد کو 2011 میں جیل توڑنے کے الزام میں سزائے موت کی سزا سنائی ہے۔