محمد سلیم خمیسانی اور دیگر کا طیارہ حادثے میں برازیل کے فٹ بال پلیئر کی ہلاک پر افسوس کا اظہار

Brazilian Scccer Team's Plane Crashes

Brazilian Scccer Team’s Plane Crashes

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،جنرل سیکریٹری غلام اکبر بلوچ ،آغا کریم خان ،سردار امام بخش مینگل ،گل حسن بلوچ ،طاہر بشیر ،محمود علوی ،شیر افضل اور اسلم کامریڈ نے اپنے مشترکہ بیان میں کولمبیا میں فضائی حادثے میں برازیل کے فٹ بالرز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں کی ہلاکت پر پوری دنیا سمیت سندھ خصوصاً کراچی ملیر کے فٹ بال شائقین اس عظیم سانحہ پر افسوردہ ہیں۔

فضا ئی حادثے میں برازیل فٹ بال کھلاڑیوں سمیت 71افراد کی ہلاکت پر سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔