محمد شریف راگی عید ٹرو کے دن دوپہر ایک بجے احاطہ گجر پیر دربار غلام محمد آباد میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : ممتاز لوک گیت کے شہنشاہ محمد صدیق راگی کے شاگرد خاص وجانشین اور پنجاب گراموفون ہائوس کے ممتاز لوک گلوکار محمد شریف راگی عید ٹرو کے دن دوپہر ایک بجے احاطہ گجر پیر دربار غلام محمد آباد میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

شریف راگی کئی سالوں سے سبزی منڈی کے اس لوک گیت میلہ میں پرفارم کر کے لوگوں سے داد تحسین حاصل کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں میلہ کی کامیابی اور حاضرین کے دلوں کی دھڑکن تصور کیے جاتے ہیں۔

اس بار بھی وہ حسب روایت عید کے دوسرے دن اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔