محمد یعقوب کی وفات پر PCC اور PCFA و دیگر پاکستانی کمیونٹی ویانا کی مختلف شخصیات کا اظہار افسوس

Condolences

Condolences

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے شہر سنگٹ پولٹن میں عرصہ دراز سے مقیم محمد یعقوب جو 3 اپریل کی صبع ویانا میں کنسٹریکشن کے کام پر اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ محمد یعقوب کی اچانک وفات پر PCC اور PCFA و دیگر پاکستانی کمیونٹی ویانا کی مختلف شخصیات پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر اور پاکستانی کمیونٹی فورم کے صدر ندیم خان، پی سی سی کے سینئر نائب صدر اور پی سی ایف اے کے نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ، پی سی سی و پی سی ایف اے کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد، پی سی سی کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم، کپتان عامر نعیم،نائب صدر سہیل اصغرباجوہ، کوچ علی زوالفقار ،عمر خطاب خان ،PCFA کے مجلس عاملہ کے چیر مین لالہ محمد حسین خان ،مشیر خاص حاجی ملک خلیل اعوان ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ، نائب صدر و پاک فرینڈ تدفین کمیٹی کے صدر حاجی ملک امین اعوان ،فنانس سیکر ٹری محمد انور، جوائنٹ سیکرٹری ملک عابد،پاک ایشیاء کلچر آسٹریا کے چیرمین حاجی قاسم علی ، پی سی ایف اے کے ایڈوائزر کمیٹی کے ممبرحافظ محمد نعیم آف ہورن ،حاجی رانا ریاست علی ،مختار چوہدری ،مسجد البلال ویانا کے سینئر نائب صدر چوہدری محمدنواز وڑائچ ، نعیم چوہدری ،احباب ادب ادبی تنظیم کے سرپرست رانا عبدالسلام خان ، احباب ادب کے جنرل سیکرٹری حاجی اسلم ملتانی ،پی ٹی آئی سالز برگ کے کوآرڈینیٹر عبدالسلام فرید،سید شاہد شاہ،سید افتخار شاہ، سید شجاعت شاہ، وائس آف ویانا کے مدیر اعلیٰ حاجی محمد نعیم خان ،ایم ایم ڈی منصور ی ،آصف سیداورحاجی ارشد نیازی و دیگر نے گہرئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد یعقوب بہت ملنسار ہونے کے ساتھ بہت اچھا انسان بھی تھا۔

مرحوم کا بڑا بیٹا محمد قاسم پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کی جانب سے کھیلتا ہے کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑیوں نے بھی قاسم سے اُن کے والد کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین۔