محمد زمان ناریجو کا ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ

DC Korangi Viist

DC Korangi Viist

کراچی : ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی محمد زمان ناریجو کا وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر متوقع برسات کے پیش نظر نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں کی صفائی اور ضلع کورنگی میں علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کے معائنے کے لئے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات، صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے ساتھ ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرکے ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنائی جائے۔

اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے سپرٹنڈنگ انجینئر غلام سرور چاچڑ ،XENایم اینڈ ای بلدیہ کورنگی نثار سومرو ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ سمیت تمام محکماجاتی سربراہان اور زونز کے افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر محمد زمان ناریجو نے متعلقہ بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری آراضی ،برساتی نالوں ،پارکوں اور پلے گرائونڈز پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف میونسپل قوانین کو حرکت میں لاکر ان کا محاسبہ کیا جائے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنانے کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر روشنی کے انتظامات کی بہتری اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے سیوریج سسٹم کے بڑھتے مسائل کی درستگی کے حوالے سے اقدامات کرکے عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات دلائیں۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی محمد زمان ناریجو کو بلدیہ کورنگی کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ضلع کورنگی کی حدود میں چھوٹے بڑے برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری ہنگامی بنیادوں پر انتظامات اور صفائی وستھرائی کی خصوصی مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ۔ضلع کورنگی کے ہر علاقے میں ترقیاتی امور کی انجام دہی کے ساتھ عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں موثر انداز میں انتظامات جاری ہیں انہوں نے بتا یا کہ متوقع برسات کے پیش نظر برساتی نالوں کی صفائی کے ساتھ دوران برسات کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت رین ایمرجنسی ترتیب دے دیا گیا ہے ۔دوران برسات بلا تعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شکایتی مراکز کو فعال اور مشنری اور عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔