مہمند ایجنسی سالانہ سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول

Mohmand Agency-Bicycle Races

Mohmand Agency-Bicycle Races

تحریر : سعید بادشاہ
مہمند ایجنسی سالانہ سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول کا کامیاب انعقاد، رنگا رنگ پروگرام اور سپورٹس مقابلوں کا تسلسل ہر سب ڈویژن میں تین ماہ تک جاری رہا۔پاک افغان بارڈر پر نیشنل لیول ٹورڈی مہمند سائکل ریس ایسے وقت میں منعقد ہوا جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی افغانستان کے دورے پر تھے۔ غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں والی بال، کبڈی، فٹ بال، بیڈ مینٹن، گدھا گاڑی ریس، میراتھن ریس، رسہ کشی مقابلوں نے ریکارڈمقبولیت حاصل کی۔سکول، مساجد اور دینی مدارس اور طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی تقریری، نعتیہ، اور حسن قرأت کے روحانی اجتماعات منعقد ہوئے۔اختتامی تقاریب میں پولیٹیکل انتظامیہ اور مہمند سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کھلاڑیوں، طلباء اور منتظمین نے لاکھوں روپے کے کیش انعامات اور تحائف تقسیم کئے۔ سپورٹس فیسٹیول سے مجموعی طور پر 60 سے 70ہزار جنگ زدہ قبائلی لطف اندوز ہوئے۔ نوجوانوں کا مثبت سرگرمیوں کی طرف رجحان میں اضافہ ہوا۔

مہمند ایجنسی سال 2015 میں کھیل کھود کے مقابلو ں کے انعقاد اور عوامی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے اس کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کی عرض سے ایجنسی کی سالانہ ترقیاتی فنڈ میں مہمند سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول 2016 کے لئے خاطر خواہ رقم مختص کی گئی تھی۔5 مارچ سے 23 مارچ تک تمام تحصیلوں میں کرکٹ، والی بال، کبڈی، فٹ بال، بیڈ مینٹن، سائیکل ریس، گدھا گاڑی ریس، میراتھن ریس، رسہ کشی سمیت تمام کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔ سکولوں ، مدارس کے نعتیہ ، تقریری مقابلے بھی میگا ایونٹ کا حصہ ہونگے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پیر عبداللہ شاہ نے آٹا سپورٹس سٹیڈیم ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند نے شگئی گراؤنڈ اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند نوید اکبر نے یکہ غنڈ ڈگر کالج گراؤنڈ میں بیٹ پر شارٹ لگا کر افتتاح کیا۔ اس حوالے سے ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر نے بتایا کہ مہمند ایجنسی کی تاریخ کا دوسرا مہمندسپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول ایک میگا ایونٹ ہے کھیل و ثقافت کے اس میلے میں ایجنسی کے تمام تحصیلوں میں کرکٹ ، والی بال ، کبڈی، سائیکل ریس، گدھا گاڑی ریس، میراتھن ریس، فٹ بال ، بیڈمینٹن، اتھلیٹکس، رسہ کشی، جیولن تھرو، تھیگہ تھرو، باڈی بلڈنگ، ویٹ لفٹنگ، ہارس رائیڈنگ اور ثقافت کے حوالے سے سکولوں اور دینی مدارس کے درمیان نعتیہ، حسن قرا ء ت، تقریری ، ملی نغموں اور دوسرے ہم نصابی مقابلوں اور کھیلوں کے فائنل راؤنڈ تقریب میں پی ٹی شو، کیٹل شو، ڈاگ ریس، کلی وال متلونہ سمیت دیگر تفریحی پروگرام اور مہمند ایجنسی کے ثقافت اُجاگر کرنے کی غرض سے مختلف قسم کے سٹالز غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں لگانے کا اعلان کیا۔

اگلے روز مہمند سپورٹس اینڈ کلچرفیسٹیول آفیشل لوگو کی تقریب رونمائی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں ایجنسی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ جس میں ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر، مہمند رائفلز کے میجر اویس، اے پی ایز پیر عبداللہ شاہ، حسیب الرحمن خلیل، نوید اکبر، ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر، مہمند ایجنسی کے تمام اقوام کے سرکردہ مشران، طلباء اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ لوگو نقاب کشائی کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے جنگ زدہ مہمند ایجنسی کے عوام کی کھیل و ثقافت میں بھر پور دلچسپی اور شرکت کا اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ مہمند ایجنسی میں سپورٹس اینڈ کلچر سرگرمیوں سے جوانوں کا ٹیلنٹ اُجاگر ہو جائیگا۔ اور نمایاں کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کو حکومت کی تعاؤن اور سر پرستی سے ملک کی سطح پر نمائندگی کیلئے آگے بھیجا جائیگا۔اسی طرح مہمند ایجنسی کے دینی مدارس کے درمیان ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بین المدارس سپورٹس مقابلے غلنئی سپورٹس سٹیڈیم اور حسن قرآء ت، نعت خوانی اور تقریری مقابلے گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز غلنئی میں ہوئے ۔ جس میں مہمند ایجنسی کے جامعہ انوار لعلوم خویزئی، دارالعلوم القرآن ساگی بالا، جامعہ تعلیم القرآن والسنہ خویزئی، جامعہ احباب العلوم شاتی کور، جامعہ روضتہ القرآن کمالی سلطان خیل، جامعتہ العلوم پنڈیالئی سمیت تمام مدارس کے دینی طلباء نے حصہ لیا۔ ۔ محفل کے ججز کے فیصلے کے مطابق تلاوت اور نعت خوانی میں جامعہ عزیزیہ محمودیہ چاندہ اور جامعہ عبداللہ ابن مسعود تاروخیل غیبہ چوک نے تقریری مقابلوں مین اول پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے آخر میں نمایاں کارکردگی اور حصہ لینے والے تمام طلباء میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیں۔

Jarga Hall Sports

Jarga Hall Sports

مہمند سپورٹس فیسٹیول 2016 سپورٹس فائنل راؤنڈ میں لوئر مہمند میں مختلف کھیلوں میں تحصیل یکہ غنڈ سر فہرست رہا۔ مہمند پولیٹیکل انتظامیہ اور مہمند سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاؤن سے لوئر سب ڈویژن کے چار تحصیلوں پڑانگ غار، یکہ غنڈ ، پنڈیالئی اور امبار کے درمیان ہونے والے تیگہ تھرو، دوڑ، جیولن تھرو، والی بال، کرکٹ، فٹ بال اور دیگر مقابلوں میں تحصیل یکہ غنڈ سر فہرست آیا والی بال اور کرکٹ اور فٹ بال کے فائنل میچز تحصیل یکہ غنڈ کے ٹیموں نے جیت کر ٹرافیاں اپنے نام کر لی۔

مہمند ایجنسی، سپورٹس فیسٹیول 2016 کے اہم مرحلے میں ریس کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ میاں منڈی غیبہ چوک سے غلنئی تک 7 کلومیٹر ریس میں 213 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ہزاروں دیہاتیوں نے راستے میں استقبال کیا۔ میراتھن ریس، سائیکل ریس اور گدھا گاڑی ریس کے مقابلے تحصیل حلیمزئی میں منعقد ہوئے۔ 7 کلومیٹر ریس مقابلوں کے کھلاڑیوں کو اے پی اے ہیڈ کوارٹر حسیب الرحمن خلیل، اے پی اے بائیزئی پیر عبداللہ شاہ، تحصیلدار معراج خان، ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر نے جھنڈی لہرا کر سٹارٹنگ پوائنٹ میاں منڈی غیبہ خوش سے روانہ کر دیا۔ دوڑ کے اس مقابلوں میں میراتھن کے 165 ، سائیکل ریس کے 40 اور گدھا گاڑیوں کے ساتھ 8 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریس کا اختتام غلنئی سپورٹس سٹیڈیم پر ہوا جہاں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے فنش لائن پر استقبال کیااختتام پر سائیکل ریس میں بہار علی نے پہلی، کامران نے دوسری اور وسیع اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میراتھن دوڑ میں محمد فیاض اور فیاض خان مشترکہ طور پر پہلی، حامد خان نے سیکنڈ اور عمر خان نے تھرڈ پوزیشن اپنے نام کر لی۔ جبکہ گدھا گاڑی دوڑ کے مقابلے میں سید ولی خان سازوان نے اول ، اختر شاہ نے دوسری اور کامران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں سپورٹس فیسٹیول میں کلچر کے حوالے سے مہمند پولیٹیکل انتظامیہ اور سپورٹس اینڈ کلچر مہمند ایجنسی، عالمی یوم شاعری کے حوالے سے غلنئی میں تقریب و مشاعرہ غلنئی جرگہ ہال میں منعقد ہواجسمیں مہمند ایجنسی کے تمام ادبی تنظیموں کے عہدیداروں، مقامی شعراء، مہمان شعراء نور البصر بصر، نعیم مخلص، ثاقب آفریدی، نظام گل نظام اور دیگر معروف شاعروں نے امن، موسم بہار اور مادری زبان پشتو کے مناسبت اپنے منظوم کلام پیش کئے۔ تقریب میں روایتی قبائلی لنگی کا مقابلہ ہوا جسمیں منفرد انداز سے دیدہ زیب لنگی پہنے مختلف اقوام کے مشران، جوانوں سمیت ایک بچے نے بھی حصہ لیا۔

فیصلے کے مطابق 8 سالہ بچہ عدنان جمیل لوئر مہمند نے اول پوزیشن ، نوجوان شاعر رحم شیر ریحان نے دوسری اور میر افضل مہمند نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے لنگی مقابلے کے پوزیشن ہولڈر بچے سمیت تینوں میں نقد انعامات اور مشاعرے میں بہترین نظمیں پیش کرنے والے شعراء میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔ اس کے علاوہ فیسٹیول کی مرکزی اور انعاماتی تقریب مہمند ایجنسی میں 23 مارچ کے مناسبت سے غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ سپورٹس میلہ میں باڈی بلڈنگ کا مظاہرہ، کیٹل شو، سکول کے طلباء کا پی ٹی شو، جمناسٹک، رسہ کشی، ہارس ڈانس، قومی ترانے، خوراکی مقابلے ، مارچ پاس، کبڈی ، کرکٹ، والی بال، باسکٹ بال کے مقابلے، قومی ثقافتی اتنڑ و دیگر مقابلے ہوئے جس سے ہزاروں کی تعداد میں عوام بھر پور لطف اندوز ہوئے۔

Husne Qirat

Husne Qirat

جبکہ مختلف محکموں اور عوام نے علاقے کے فن و ثقافت کو اجاگر کرنے کی عرض سے خوبصورت سٹالز لگا رکھے تھے جس کا سرکری حکام نے باقاعدہ معائنہ کیا۔ اور محکمہ جنگلات کے وائلڈ لائف اور پاکستان بیت المال کے دستکاری سٹال کی خصوصی تعریف کی گئی۔ تقریب کے آخر میں سپورٹس ایند کلچر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم خان وزیر ، کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل حافظ آصف اقبال ، لیفٹیننٹ کرنل فیصل رانا، لیفٹیننٹ کرنل عمیر، ایم این اے بلال رحمن ،اے پی ایز پیر عبداللہ شاہ، حسیب الرحمن خلیل، نوید اکبر خان، ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر نے انعامات اور توصیفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ فیسٹیول کے اہم حصے میں بائیزئی سب ڈویژن کے تحصیل خویزئی خلو ڈاگ مدرسہ میں پولیٹیکل انتظامیہ اور مہمند سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دستار بندی کی ایک عظیم الشان تقریب منعقدہوئی۔ جسمیں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائیزئی سب ڈویژن پیر عبداللہ شاہ ، مہمند رائفلز 204 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل فیصل اظہر رانا، 201 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل امتیاز خان، ایجنسی سپورٹس منیجر سعیداختر ، سابقہ سنیٹر حاجی عبدالرحمن فقیر، ملک نادر منان، ملک حاجی احمد خویزئی کے علاوہ مختلف علاقوں کے علمائے کرام، دینی مدارس کے طلباء اور مقامی لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

دستار بندی کے مہمان خصوصی مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مدرس شیخ الحدیث مولانا عبدالحلیم المعروف دیر بابا جی صاحب، مفتی غلام قادر، مولانا فضل معبود خلو ڈاگ اور مولانا بسم اللہ نے خطاب کیا اور قرآن پاک کی شان اور عظمت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اسی طرح تحصیل خویزئی میں فاٹا حسن قراء ت مقابلوں کا اہتمام خویزئی حاجی کچکول کلے میں کیا گیا تھا جس میں ملکی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء قاری نصیر اللہ ندیم، قاری علیم اللہ کرم ایجنسی، قاری محمد حسن ملاکنڈ ایجنسی، قاری عرفان اللہ باجوڑ ایجنسی، قاری محمد یحییٰ، قاری عصمت اللہ خیبر پختونخواہ نے خوش آوازی میں تلاوت کلام پاک پیش کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔اس موقعہ پر پولیٹیکل اور سیکیورٹی حکام نے انعامات تقسیم کئے۔مہمند سپورٹس اینڈ کلچر کا اہم ترین ایونٹ دوسرا گورنر ٹور ڈی مہمند سائیکل ریس چار جون کو ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک افغان سرحد پرایسے وقت منعقد ہوا ۔جب ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سرحد کے اس پار افغانستان کے دورے پر تھے۔ پاک افغان سرحد پر سائکل ریس کے انعقاد سے پڑوسی ممالک کے علاوہ ساری دنیا کو امن کا پیغام دیا گیا۔

ریس میں چاروں صوبوں اور نیشنل لیول کے ٹیموں صوبہ پنجاب، صوبہ سندھ، صوبہ بلوچستان ، فاٹا، واپڈا ، سوئی گیس، ملک بھر کے مختلف شہروں اور محکموں کے 56 سائیکلیسٹوں نے 66 کلو میٹر ریس میں حصہ لیا۔ ریس آٹا بازار سے پی اے مہمند محمود اسلم وزیر، ونگ کمانڈرز لیفٹیننٹ کرنل فیصل اظہر رانا، لیفٹیننٹ کرنل امتیاز خان اور اے پی ایز نے سٹارٹنگ پوائنٹ سے روانہ کیا۔ راستے میں پاک افغان سرحد گرسل گیٹ تک سینکڑوں قبائلی عمائدین، سکول کے بچوں اور قبائلی عوام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ان پر گل پاشی کی۔ جبکہ مختلف اقوام کے مشران نے جگہ جگہ محرابی دروازے بنا کر مشروبات کی سبیلیں لگائی تھی۔ جبکہ پاک افغان سرحد گرسل گیٹ پر تعینات سیکورٹی فورسز نے سائیکلیسٹوں اور مہمانوں کا بھر پور طریقے سے استقبال کیا۔

سرحد کی تزئین و آرائش کی تھی۔ 66 کلومیٹر ریس کا اختتام ایک گھنٹہ تیرہ منٹ بعد آٹا سپورٹس گراؤنڈ پر ہوا۔ فنش لائن سب سے پہلے واپڈا لاہور کے محمد صابر نے غبور کر کے ریس جیت لی، دوسرے نمبر پر فسٹ ٹور ڈی مہمند کے فاتح سوئی گیس ٹیم کے محمد اویس آئے جبکہ بلوچستان کے ضمیر احمد اوردیگر ٹیموں کے نجیب اللہ، علاوالدین (سندھ)، ذیشان خان، نعمت علی، امیر اللہ، محسن خان اور فیروز خان نے بالترتیب دسویں تک پوزیشن حاصل کی۔ آٹا سپورٹس سٹیڈیم میں تقریب تقسیم انعامات کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جسمیں خویزئی بائیزئی کے عمائدین سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ جس سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان سائیکل فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید اظہر علی شاہ، پنجاب سائیکل فیڈریشن کے صدر شہزادہ بٹ، خیبر پختونخواہ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد اور دیگر مہمانوں نے مہمند قبائل کی مہمان نوازی اور سائیکل ریس میں بھر پور دلچسپی پر شکریہ ادا کیا اور پاک افغان سرحد پر ریس کا انعقاد ایک اعزاز قرار دیا۔

Official on Pak-Afghan Border

Official on Pak-Afghan Border

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کی اکہ مہمند ایجنسی کا پاک افغان سرحد آنے جانے اور تجارتی مقاصد کیلئے جلد کھول دیا جائے۔ پروگرام کے میزبان پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے پاک افغان سرحد گرسل گیٹ پر میڈیا سے گفتگو اور تقریب انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا بالخصوص مہمند ایجنسی اور بائیزئی سب ڈویژن امن بحالی کا مثال بن چکا ہے۔ اور پاک افغان سرحدی علاقہ میں گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کے ہدایات پر ٹور ڈی مہمند نیشنل لیول کے سائیکل ریس کا کامیاب انعقاد ملک کے جنگ زدہ لوگوں اور ساری دنیا کیلئے امن کا ایک پیغام ہے۔ پاک افغان سرحد پر تاریخ میں پہلی مرتبہ اس ریس کا انعقاد یہاں کے عوام کیلئے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد گرسل کھولنے کیلئے گورنر خیبر پختونخواہ اور سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کی مشاورت جاری ہے۔ اور عوام جلد خوشخبری سنیں گے۔۔ تقریب کے آخر میں پی اے مہمند محمود اسلم وزیر، مہمند رائفلز 201 ونگ کمانڈر امتیاز خان، 204 ونگ کمانڈر فیصل اظہر رانا، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس پیر عبداللہ شاہ، حسیب الرحمن خلیل ،نوید اکبر اور ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر نے کھلاڑیوں اور مہمانوں میں ٹرافیاں ، شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

Saeed Badshah

Saeed Badshah

تحریر : سعید بادشاہ