مہمند ایجنسی، سرحدی دیہات خویزئی میں آبنوشی منصوبہ مکمل

Pak-Afghan Border area Water Supply

Pak-Afghan Border area Water Supply

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ) مہمند ایجنسی، سرحدی دیہات خویزئی میں آبنوشی منصوبہ مکمل۔ محکمہ پبلک ہیلتھ نے سالانہ اے ڈی پی سے 82 لاکھ روپے سے ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ مکمل کیا۔ 150 گھروں کے تقریباً دو ہزار آبادی مستفید ہو گی۔ محکمہ پبلک ہیلتھ۔ اے پی اے بائیزئی اور پبلک ہیلتھ ایس ڈی او اور عمائدین نے افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی سرحدی دیہات تحصیل خویزئی کے دور افتادہ گاؤں سم غاخی میں مہمند ایجنسی کے سالانہ اے ڈی پی سے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذریعے سولر ٹیوب ویل، ٹینکی اور چار دیواری پر مشتمل پینے کے پانی کا منصوبے مکمل کر لیا گیا۔

گزشتہ روز بائیزئی سب ڈویژن کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پیر عبداللہ شاہ ، پبلک ہیلتھ ایس ڈی او نور اللہ اور مقامی قبائلی عمائدین نے سکیم کا افتتاح کیا۔ محکمہ پبلک ہیلتھ مہمند ایجنسی کے مطابق مذکورہ سکیم پر سالانہ اے ڈی پی سے 82 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔ ضرورت کے مطابق 150 گھروں پر مشتمل قدیم گاؤں میں واٹر سپلائی سکیم کی تکمیل سے تقریباً 2 ہزار آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگی۔ اس موقعہ پر اے پی اے پیر عبداللہ شاہ نے عمائدین اور مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے سمیت علاقے میں دیگر ترقیاتی سکیموں کا دیکھ بھال کریں۔ کیونکہ ایسے منصوبوں کا مقصد پسماندہ علاقوں میں لوگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ہے۔ قبائلی عمائدین نے ہر ترقیاتی منصوبے میں پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کا عہد کیا۔