مہمند ایجنسی کے متنازعہ پچیس دیہات میں نامعلوم شرپسندوں کا حملہ گاڑیاں اور سامان جلا دیا

مہمند ایجنسی: گزشتہ رات کے تاریکی میں نامعلوم افراد نے تھانہ پیرقلعہ کے حدودانگور کور میں واقع حاجی امیر نواز خان کے حجرے میں کھڑے تین موٹر کار اور ایک چینگچی کو جلا کر راکھ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انگور کور میں نامعلوم شرپسندوں نے حاجی امیر نواز خان کے حجرے میں کھڑے موٹر کار نمبر 2597 اسلام آباد ،198 پشاور، 3122 لاہور ،اور ایک چینگچی پر پیٹرول چھڑ کر جلا دیااور حجرے میں موجود تمام سامان جو لا کھوں میں بتا ئی جا رہی ہیں جلا کر راکھ کردیا۔

یہ واقع رات کے گیارہ بجے پیش آیا موقع وارادات پرتھانہ پیرقلعہ کے پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او ولایت خان بمعہ فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی اور چوکیدار کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اس موقع پر حاجی امیر نواز نے میڈیاکے نمائندوں کو بتا تے ہوئے کہا کہ یہ دوسرا واقع ہے جو میرے ساتھ ہوا ہے اور کہا کہ میرے ساری زندگی کی محنت کو شرپسندوں نے تباہ کیا۔انہوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ وہ مجرموں کو پکڑ کر ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Vehicles Burned

Vehicles Burned

Vehicles Burned

Vehicles Burned