مہمند ایجنسی، لشمینیا کی بیماری سے ایک ہی گھر میں دو بچے اور درجنوں افراد متاثر

Mohmand Agency

Mohmand Agency

مہمند ایجنسی (شاہ محمود خان مومند) تحصیل صافی میں لشمینیا کی بیماری سے ایک ہی گھر میں دو بچے جبکہ تحصیل صافی اور دوسرے علاقوں میں اس سے درجنوں افراد متاثر ہوئی ہیں۔ غلنئی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گزشتہ چار ماہ سے حفاظتی ویکسین ناپیدہے۔ ہسپتال میں تمام تر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے عوام اپنے مریضوں کو ایجنسی سے پشاور لے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل صافی کے علاقہ قندھارو میں ایک ہی گھر میں دو بچے فاطمہ اور علی لشمینیا کے بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں۔

جبکہ اس کے علاوہ صافی اور دوسرے علاقوں میں درجنوں افراد اس بیماری سے متاثر ہیں اس کے علاوہ ایجنسی کے بعض دوسرے علاقوں میں بھی کچھ عرصے سے لشمینیا کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس سے کئی بچے بچیاں متاثر ہو چکے ہیں علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ ایجنسی ہیڈ کوارٹر غلنئی میں لشمینیا کی ویکسین ناپید ہے تحصیل صافی کے اکثر متاثرہ مریض علاج معالجے کے لیے باجوڑ ایجنسی ہسپتال جانے پر مجبور ہے۔ عوام کا محکمہ صحت سے مختلف علاقوں میں خفاظتی اقدامات اٹھانے اور ویکسین فراہم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔