مہمند ایجنسی میں یوم آزادی جوش و جذبے سے اور پر وقار طور پر سادگی سے منائی گئی

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی میں یوم آزادی جوش و جذبے سے اور پر وقار طور پر سادگی سے منائی گئی۔ ہیڈ کوارٹر غلنئی میں پرچم کشائی، مرکزی تقریب غلنئی جرگہ ہال میں منعقد ہوئی۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند اور کمانڈنٹ مہمند رائفلز سمیت انتظامی اور سیکورٹی فورسز حکام کی شرکت۔ پی اے مہمند کا اچانک دورہ غلنئی بازار ، بہترین سجاوٹ پر دکانداروں کو انعامات اور مقامی بچوں میں نقدی تقسیم کی۔ مہمند ایجنسی میں تعینات پاک فوج اور فرنٹیئر کور ونگز میں بھی تقاریب۔ مہمند پریس کلب میں قرآن خوانی، ملک کی خاطر جانی قربانی دینے والوں اور امن کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح مہمند ایجنسی میں بھی 69 واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ ایجنسی کے تمام بازاروں کو دکانداروں اور دیہات میں لوگوں نے اپنے گھروں، حجروں اور پبلک مقامات کو سبز ہلالی جھنڈوں سے سجائے گئے تھے۔ 14 اگست کو دن کا آغاز ہیڈ کوارٹر غلنئی میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے پی اے آفس میں پرچم کشائی سے کیا۔ اور سانحہ کوئٹہ کے شہداء اور ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی۔ مرکزی تقریب پولیٹیکل انتظامیہ ہیڈ کوارٹر غلنئی کے جرگہ ہال میں منعقد ہوئی۔ جسمیں پی اے مہمند محمود اسلم وزیر، کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل حافظ آصف اقبال ، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد عمیر، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس حسیب الرحمن خلیل، نوید اکبر خان، پیر عبداللہ شاہ، محکموں کے سربراہان، قبائلی مشران و کشران، طلباء کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ جسے پی اے مہمند محمود وزیر، کمانڈنٹ مہمند رائفلزکرنل حافظ آصف اقبال اور دیگر انتظامی و سیکورٹی حکام نے سلامی پیش کی۔ بعد میں سکول کے بچوں اور بچیوں نے ملی نغمے گائے۔ امن او علم سے متعلق خاکے پیش کئے اور مختلف علمی مقابلے ہوئے ، جس کے کامیاب طلباء اور عمائدین میں انعامات تقسیم کی گئی۔ پی اے آفس اور جرگہ ہال تقاریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے کہا کہ ہمارا ملک بڑی قربانیوں اور سخت جدوجہد کے صلے میں ہمارے آباؤ اجداد نے غلامی سے نجات پاکر آزادی حاصل کر لی۔ انہوں نیکہا کہ قبائلی علاقوں کے عمائدین اور عوام نے بھی بڑی قربانیاں دی ہے۔ حکومت کی ترجیح تعلیمی بہتری لانا ہے تاکہ قبائلی بچوں کے ہاتھوں میں بندوق کی بجائے قلم دیا جائے۔ انہوں نے مشران پر زور دیا کہ فوری طور پر بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرائے۔ اور علاقائی امن و امان میں اپنی اجتماعی ذمہ داری کو اسی طرح مضبوطی سے بنھائے۔ اور آپس میں جرگوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ کوئی شر پسند، دہشت گرد یا مشکوک فرد کو منفی سرگرمیوں کا موقع نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ، سیکورٹی فورسز اور قبائلی مشران ایک پلیٹ فارم پر منتحد ہیں اور امن و امان میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔ بعد ازاں پی اے مہمند نے غلنئی بازار کا اچانک دورہ کیا۔ دکانداروں اور بازار کے مکینوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی اور مٹھائیاں کھلائی گئی۔ جھڈوں سے بہترین سجاوٹ کرنے پر دکانداروں کو انعامات اور بازار میں موجود بچوں اور بچیوں کو نقدی کی شکل میں تحائف دیئے۔ علاوہ ازیں یوم آزادی کے مناسبت سے مہمند پریس کلب میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حسیب الرحمن خلیل، مہمند پریس کلب کے صدر سعید بادشاہ سمیت سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد ، تحصیلدار معراج خان، مسلم لیگ ن رہنماء ملک نثار احمد حلیمزئی، پی ٹی آئی صدر ساجد خان مہمند، رحیم شاہ مہمند، مہمند یونین صدر ملک سلیم سردار خان، توکل خان اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں یوم آزادی کے اہمیت کے حوالے سے اظہار خیال کیا گیا۔ اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام اور امن کیلئے خصوصی دعامانگی گئی۔ اور ملک کیلئے قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

14th August Ceremony

14th August Ceremony

14th August Ceremony

14th August Ceremony

14th August Ceremony

14th August Ceremony

14th August Ceremony

14th August Ceremony

APA

APA