مہمند ایجنسی، ایل او سی پر ہندوستانی خلاف ورزیوں پر سرحدی دیہات کے قبائل کا پیمانہ صبر لبریز

Protest

Protest

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ) مہمند ایجنسی، ایل او سی پر ہندوستانی خلاف ورزیوں پر سرحدی دیہات کے قبائل کا پیمانہ صبر لبریز ۔ پاک افغان سرحدی علاقہ بہائی ڈاگ میں ہزاروں مشران ، کشران اور طلباء کا انڈیا کے خلاف احتجاجی جرگہ و پیدل ریلی۔ ہندوستان مردہ باد پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرہ بازی۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف اجازت دے تو قبائل ماضی کی طرح ہندوستانی فوج سے دست بدست لڑائی کے خواہشمند ہیں۔ قبائلی مشران کا خطاب۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مہمند ایجنسی پاک افغان سرحدی دیہات بائیزئی سب ڈویژن بہائی ڈاگ میں خویزئی بائیزئی کے ایک ہزار سے زیادہ قبائلی مشران، کشران اور سکول طلباء نیے ہندوستانی فوج کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی جرگہ اور ڈیڑھ کلو میٹر پیدل مارچ منعقد کیا۔

قبائلی مشران ملک سلطان منذری چینہ ، ملک گل محمد خان خویزئی ، ملک زیارت گل، ملک زرولی ، ملک شیر خان، مولانا غلام نور، مولانا فضل اللہ، ملک فضل خالق خویزئی اور ملک ابوذر بائیزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ رہ کر غیرت مند قبائل ملک کی سا لمیت کیلئے جانی قربانیاں دینے کو تیار بیٹھے ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے مودی سرکار کے ذریعے جنگ کی فضاء بنانے پر قبائلی عوام میں شدیدی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

حاجی صاحب ترنگزئی کے میزبان مہمند قبائل اپنی جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے کو بے چین اور ہندوستان کے خلاف جہاد کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف اجازت دے تو ماضی کی طرح قبائلی لوگ کشمیر جانے اور انڈین فوج سے لڑنے کو تیار ہیں۔ جسمیں بزدل دشمن کو شکست ہوگی۔ کیونکہ پاک فوج اور عوام کے پاس ایٹم بم کے علاوہ کلمہ طیبہ اور اللہ اکبر کا عظیم ہتھیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے۔ وہ دشمن کے چالوں کا حصہ نہیں بنے کیونکہ قبائلی علاقوں سمیت پاکستان کے تمام شہروں میں 40 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کے ساتھ محبت اور بھائی چارے کا سلوک کیا گیا ہے۔ انہوں نے افغانستان کے سرحدی قبائل سے بھی توقع کی کہ وہ بھی انڈیا کے جارحانہ رویہ کے خلاف اُٹھ کھڑے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سمیت تمام دشمن سن لے کہ وہ پاکستانی قوم کی غیرت کو نہ للکارے۔

جنگ مسلط کر کے کسی مہم جوئی کی کوشش ہوئی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ جرگہ کے شرکاء نے بعد میں ڈیڑھ کلومیٹر پیدل ریلی نکالی۔ اور ہندوستان مردہ باد، مودی سرکار مردہ باد اور اسلام زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے کا پاکستان کی کی پر جوش نعرہ بازی کی اور مظاہرین نے بھارت کا پرچم نذر آتش کر دیا۔

Protest

Protest

Protest

Protest

Protest

Protest

Protest

Protest