مہمند ایجنسی پولیٹیکل ایجنٹ کا سیکیورٹی حکام کے ہمراہ پاک افغان سرحد تورہ بارہ کا دورہ

Visit

Visit

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ) مہمند ایجنسی پولیٹیکل ایجنٹ کا سیکیورٹی حکام کے ہمراہ پاک افغان سرحدتورہ بارہ کا دورہ۔ سیکیورٹی فورسز اور لیویز پوسٹوں کا معائنہ۔ جوانوں کی بہادری کو سراہااور انعامات دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیرنے مہمند رائفلز ونگ کمانڈر 201 لیفٹننٹ کرنل امتیاز، اے پی اے بائزئی پیر عبداللہ شاہ اور خویزئی بائیزئی تحصیلداران کے ہمراہ تحصیل بائزئی کے علاقہ پاک افغان سرحد تورہ بارہ کا دورہ کیا۔ انتظامی اور سیکیورٹی حکام نے وہاں پر قائم سیکیورٹی فورسز اور لیویز فورس کے پوسٹوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر تعینات جوانوں سے ان کے فرائض اور سرحدی علاقہ کی صورتحال پر بات چیت کی۔نئے تعمیر شدہ چیک پوسٹوں اور سڑکوں کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا اور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

اس موقعہ پر پی اے مہمند محمود اسلم وزیر اور ونگ کمانڈر لیفٹننٹ کرنل امتیاز نے جوانوں کی بہادری سے اپنی ڈیوٹی انجام کی تعریف کی اور انہیں نقد انعامات دی گئی۔دورے کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی حکام نے سرحدی علاقہ بائزی سب ڈویژن کے عمائدین سے مشاورتی ملاقاتیں کیں۔

Visit

Visit

امن و امن کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔تحصیل بھائی ڈاگ کمپلکس میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند نے ماڈل سکول کا اعلان کیا جس میں سرحدی دیہات کے طلباء کوجدید تقاضوں سے آراستہ تعلیم کا بندوبست کیا جائے گااور سکول کے تمام اخراجات پولیٹیکل انتظامیہ برداشت کرے گی۔