مہمند ایجنسی کمروں کی چھت گرنے سے ایک شخص جا ن بحق دو زخمی

Mohmand Agency FATA.

Mohmand Agency FATA.

مہمند ایجنسی: ملک کی کئی علاقوں کی طرح مہمند ایجنسی میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہیں متنازعہ دیہات سرو کلی کے گاوں چلمارئے میں کمرے کی چھت گرنے کی وجہ سے 9سالہ عبداللہ ولد دین گل جاں بحق۔ نوجوان فضل اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔جن کو علاج کیلئے پشاور منتقل کیا گیا ہے۔

ہیڈ کوارٹر غلنئی کے قریب کمالی میں بھی کمرے کی چھت گرنے سے حبیب اللہ نامی شخص کی بیوی زخمی ہوگئی جن کو ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کیا گیا تاہم اُنکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تحصیل پنڈیالی میں بھی ایک کمرہ گرنے کی اطلاع موصول ہوگئی ہے۔تحصیل امبار اور تحصیل صافی میں بھی کئی مقامات پر بونڈری وال گرنے کی خبریں موصول ہوگئی ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ نے کمالی اور پنڈیالی میں متاثرہ لوگوں میں ٹینٹ اور خوراکی مواد تقسیم کئے گئے ہیں۔