مہمند ایجنسی کے تینوں سب ڈویژن میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد

AATA Bazar Kashmir

AATA Bazar Kashmir

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ) مہمند ایجنسی کے تینوں سب ڈویژن میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد۔ میاں منڈی، آٹا بازار اور یکہ غنڈ میں مقامی لوگوں اور عمائدین نے بینرز اور کتبے اٹھا کر پید مارچ کیا۔ ہندوستان کے خلاف نعرہ بازی۔کشمیر کی آزادی کیلئے قبائل ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ مظلوم کشمیروں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند کیا جائے۔ کشمیری عوام کو خود ارادیت کا حق دیا جائے۔

مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں مقبوضہ کشمیر کے محکوم اور مظلوم عوام کی حمایت میں جگہ جگہ ریلیوں کا انعقاد کیا۔اپر مہمندمیاں منڈی بازار،لوئرمہمند یکہ غنڈبازار سے باب مہمندتک اور پاک افغان سرحدی سب ڈویژن بائیزئی بہائی ڈاگ سے آٹا بازارتک یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ پیدل مارچ میں قبائلی عمائدین، علماء کرام، فلاحی تنظیموں کے رہنماؤں اور عوام نے کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔ ریلیوں کے شرکاء نے ہندوستان کی جانب سے کشمیر کے نہتے عوام پر بربریت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے اور کشمیروں کے حق میں اور بھارت کی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مولانا عبدالحق، ایم ڈبلیو او کے صدر میر افضل مہمند، ملک اجمل، ملک صاحب دار، ملک امیر نواز خان، ملک نذیر، ملک عطاء اللہ، مولانا عبدالمنان سنگر، گل زمین مہمند، راز محمد خویزئی ،مہربان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم کشمیروں کے ساتھ ہیں اور کشمیر کے حوالے سے مہمند قوم کا تاریخ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

Kashmir Day Bab e Mohmand

Kashmir Day Bab e Mohmand

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو خود ارادیت کا حق دیا جائے اور بھارت کشمیری عوام پر مزید ظلم و ستم اور بربریت بند کریں۔ ورنہ ماضی کی طرح قبائل بھارت کا غرور خاک میں ملا دینگے۔ کشمیر کی آزادی قبائلی عوام کا خواب ہے جس کو پورا کرنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ مقررین اور ریلی کے تمام شرکاء نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت اور امریکہ کا سوشل بائیکاٹ کریں اور تمام اسلامی ممالک پر زور ڈالے کہ وہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اُٹھا ئے اور کشمیری عوام کو آزادی کا حق دلائے۔