مہمند ایجنسی، چوتھا مہمند سپورٹس یوتھ اینڈ کلچرل فیسٹیول 2018ء کا افتتاح کر دیا گیا

 Opening

Opening

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ) مہمند ایجنسی، چوتھا مہمند سپورٹس یوتھ اینڈ کلچرل فیسٹیول 2018ء کا افتتاح کر دیا گیا۔ غلنئی جرگہ ہال میں فیسٹیول لوگو کی نقاب کشائی کی گئی۔ 10 فروری سے 23 مارچ تک ہونے والے اس میگا ایونٹ میں مختلف مقابلے ہونگے۔ کھیل کھود سے ذہنی نشونماء اور مثبت سوچ کو تقویت ملتی ہے۔ امن بحالی میں فورسز اور مشران کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔ سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ نے مہمند ایجنسی کے جوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا۔ پی اے مہمند محمود اسلم وزیر کا منعقدہ تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں جمعرات کے روزچوتھا مہمند سپورٹس یوتھ اینڈ کلچرل فیسٹیول 2018 ء کا افتتاح کیا گیا۔اس موقعہ پر قبائلی عمائدین، طلباء اور عوام سینکڑوں کی تعدادمیں موجود تھے۔

اس حوالے سے غلنئی جرگہ ہال میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے ایڈیشنل پی اے حامد الرحمن،ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر، اے پی ایز شیر عالم خان، طارق اللہ خان،توصیف خالد کے ہمراہ سپورٹس فیسٹیول لوگو کی نقاب کشائی کرکے فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہمند ایجنسی میں سپورٹس اینڈ کلچرل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 10 فروری سے 23 فروری تک ہونے والے فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے۔ جس میں مہمند ایجنسی کے ٹیلنٹیڈ نوجوان حصہ لینگے۔ ایجنسی کے جوانوں کا ٹیلنٹ اُبھارنے کیلئے اس قسم کے فیسٹیولز منعقد کئے جائینگے۔

اس موقع پر پی اے مہمند نے اعلان کیا کہ ایجنسی کے اُن کھلاڑیوں کے اخراجات پولیٹیکل انتظامیہ برداشت کرینگے جنہوں نے صوبائی یا نیشنل لیول پر کھیلوں میں جگہ بنائی۔ایجنسی میں بد امنی کی فضاء ختم کرنے میں فورسز اور مشران کا نمایا ں کردار ہے اور انہیں کی بدلت پورے علاقے میں امن بحال ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم منفی سوچ کو تبدیل کر کے مثبت سوچ اپنائے۔ مثبت سوچ کو فروغ دینے کیلئے ہم مختلف قسم کے کھیل کھود کے مقابلے منعقد کرینگے۔ جس سے جوانوں کی ذہنی نشونماء بھی ہو سکے گا۔