مہمند ایجنسی، ایف آر پشاور اور ایف آر کوہاٹ کے پلئیرز ٹرائل میں شرکت کر سکتے ہیں۔شاہ محمود

Mohmand Agency

Mohmand Agency

مہمند ایجنسی: گزشتہ روز ڈسٹرک مہمند ایجنسی کے مرکزی دفتر میں مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن یسوسی ایشن کااجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہمند سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹرائیل 13مئی کو لئے جائیں گے۔

صدر مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن شا ہ محمود مہمند نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف آر پشاور ، ایف آر کوہاٹ اور مہمند ایجنسی کے تمام کلبز کے کھلاڑیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر صبح 9 بجے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈئم میںاوریجنل جملہ کاغذات( دو عدد تصاویر ، ڈومیسائیل ، قومی شناختی کارڈز ، والد صاحب کا شناختی کارڈ)اور اپنے سامان کے ساتھ پہنچ جائے۔اوریجنل ڈکومنٹس نہ ہونے والے پلئیرزسے ٹرائل نہیں لیا جائے گا۔

تمام کلبز کے صدور کو چاہئے کہ وہ مقررہ تاریخ پر پلئیرز کی شرکت یقینی بنائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ایجنسی کے نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔